ضلع بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے اور بھر پور ملی جذبے سے منایا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 22:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ضلع بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے اور بھر پور ملی جذبے سے منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے جذبہ حب الوطنی کو ابھارنے کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے اہل فیصل آباد و دیگر ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے شہریوں کو جذبہ حب الوطنی کے اظہار کے لئے بھر پور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یوم آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ ہم وطن عزیز کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں اپنا بھر پر کردار اد کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور تعمیر پاکستان کے لئے بھی ہمیں کسی قربانی سے دریغ ہیں کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ شہر کو قومی پرچموں ‘ رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجاوٹ شہریوں کی وطن عزیز سے گہری محبت کا بھر پور اظہار ہے اور انہی جذبوں سے ہمیں استحکام پاکستان کی منزل کی طرف بڑھنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر مختلف محکموں نے وسیع پیمانے پر جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے اس سلسلے میں اقبال سٹیڈیم ‘ ضلع کونسل چوک ‘ میونسپل کارپوریشن کمپلیکس اور دیگر مقامات پر بڑی سکرینوں کے ذریعے شہریوں کو مختلف دستاویزی فلمیں ‘ ملی نغمے دکھائے جائیں گے جبکہ مختلف پارکوں میںبھی میوزیکل پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ۔

اس سلسلے میںسیکورٹی کے جامع انتظامات کے علاوہ ٹریفک مینجمنٹ پلان کو ترتیب دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :