یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری‘ 05ایس پیز ،13ڈی ایس پیز سمیت1900سے زائد افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے

اتوار 13 اگست 2017 22:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) فیصل آباد پولیس نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کردیا ۔تفصیلا ت کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضا ل احمد کوثر کی ہدایت پر یوم آزادی کیلئے اہم شہرائوں ، عوامی مقامات اورزیادہ رش والی جگہوں پارکس و تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کیلئے پیٹرولنگ پلان جاری کردیا گیا ۔

سکیورٹی پلان کے مطابق اس موقع پر 05ایس پیز ،13ڈی ایس پیز سمیت1900سے زائد افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔یوم آزادی کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لیے سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ایس ایس پی آپریشنز آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیاجس میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد محمد معصوم ، ایس پی مدینہ ٹائون جمیل ظفر ، ایس پی ٹریفک فیصل آباد ، ایس ڈی پی او ز ، ایس ایچ اوز اور سٹی ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے پولیس حکام کو یوم آ زادی ک موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی علاقہ میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے جس میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا جائے او ر مرتکب افراد کیخلاف بلاامتیاز بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے کہ وہ اپنے علاقہ میں گشت کا انتظام کریں اورجشن آزادی کی ریلیوں اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

ہم شہرائوں ، عوامی مقامات اورزیادہ رش والی جگہوں پارکس و تفریحی مقامات پر سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں ۔اس موقع انہوں نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر فیصل آباد کو بھی ہدایت کی کہ ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جو ٹریفک کے نظام کو منظم کریں ان ٹیموں کو مقامی پولیس حکام کی معاونت حاصل ہوگی تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلیء فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولنگ پلان کا مقصد یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ، میٹنگ کا مقصدیوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کو مکمل طور پر ناکام بنا نا ہے۔

متعلقہ عنوان :