ٹھل ،دو کمسن بچوں کے قتل پر قبائلی جرگہ,ملزم پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتوار 13 اگست 2017 21:50

ٹھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) دو کمسن بچوں کے قتل معاملے کا جرگہ,ملزم پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد,تفصیلات کے مطابق کھوسو قبائل کے دو گروہوں میں جاری خونی تصادم کا جرگہ گزشتہ روز بلوچستان کے چھتر والے علائقے میں کھوسو قبائل کے نیک مرد حاجی نثار احمد کھوسو کی سرپینچی میں منعقد ہوا,ملزم نورو کھوسو پر دو بچوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک کروڑ بیس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا واضح رہے کہ دو برس قبل باہو کھوسو سے بلوچستان کی جانب جاتے ہوئے فیضو لاڑو کے مقام پر مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار دریا خان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 6 سالہ خلیل احمد اور 4 سالہ شازیہ خاتوں موقع پر جانبحق ہوگئیں تھیں جبکہ دریا خان کھوسو زخمی ہوا تھا اس سے قبل دونوں فریقین میں زرعی اراضی پر معمولی نوعیت کا جگھڑا چل رہا تھا بعد ازاں قتل معاملے کا مقدمہ باہو کھوسو تھانے پر درج کیا گیا تھا پولیس نے بعد میں ایک خفیہ کارروائی کے ذریعے قتل کیس کے مرکزی ملزم نورو کھوسو کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا تھا جو کہ تاحال ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد میں قید ہے۔

متعلقہ عنوان :