اونچی دوکان ، پھیکا پکوان ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معروف فیکٹری پر کاروائی نے ثابت کر دیا

بھرنے کے لیے تیار کی گئی خالی بوتلوں میں مضر صحت کیمیکل کی موجودگی پرمعروف شیزان فیکٹری سیل ‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی بوتلیں بھرنے والے شیزان یونٹ پر ٹوٹی ہوئی شیشے کی بوتلیں، خالی بوتلوں میںشیشے کے ذرات پائے گئے‘نورالامین مینگل

اتوار 13 اگست 2017 21:50

اونچی دوکان ، پھیکا پکوان ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معروف فیکٹری پر کاروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بوتلیں اور جوس بنانے والی معروف شیزان فیکٹری سیل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر فیکٹری پر چھاپہ مارا گیاتو بھرنے کے لیے تیار کی گئی خالی شیزان بوتلوں میں مضر صحت کیمیکل کی موجودگی پائی گئی۔

(جاری ہے)

بوتلیں بھرنے والے شیزان یونٹ پر ٹوٹی ہوئی شیشے کی بوتلیںاورخالی بوتلوں میں ٹوٹے ہوئے شیشے کے ذرات پائے گئے۔مزید کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایکسپائر کوکنگ آئل کے استعمال پر ڈیفنس میں معروف کیفے سیل کر دیا۔ کیفے میں اشیائخوردونوش کی تیاری میں زائدالمیعاد چکن، دیگر اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں کاروائی کے دوران ناقص صفائی، مطلوبہ ریکارڈ کی عدم موجودگی پر معروف فروزن فوڈ ز کمپنیوں کو 50،50ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :