" وطن سے محبت کا بہترین ثبوت قوانین پر عمل کرنا ہی"ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورلامین مینگل

ریسٹورنٹس کے درمیان جشن آزادی کے موقع پر بہتریں صفائی، کھانے اور سجاوٹ کی بنیاد پر مقابلے ہوں گے جشن آزادی تھیم کے پیش نظر ریسٹورنٹ کو بہترین طریقے سے سجانے کے بھی مقابلے ہوں گے مقابلے لاہور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کروائے جائیں گے

اتوار 13 اگست 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے اعلان کرد ہ ریسٹورنٹ مقابلے کل منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وطن عزیز کے 70 ویں جشن آزادی پر ریسٹورنٹس میں مقابلے کروانے کااعلان کیا تھا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مقابلے منعقد کروانے کی منظوری دیتے ہوئے تمام ریسٹورنٹس کو اس حوالے سے تاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مقابلے لاہور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کروائے جائیں گے۔ریسٹورنٹس کے درمیان جشن آزادی کے موقع پر بہتریں صفائی، کھانے اور سجاوٹ کی بنیاد پر مقابلے ہوں گے۔ ریسٹورنٹ کچن ، کھانے کے اجزاء اور ورکرز کی بہتریں حالت کی بنیاد پر جانچ ہو گی۔ جشن آزادی تھیم کے پیش نظر ریسٹورنٹ کو بہترین طریقے سے سجانے کے بھی مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی افسران، مختلف شعبوں اورسول سوسائٹی ممبران پر مشتمل جیوری جیتنے والوں کا فیصلہ کرے گی۔ اول ، دوئم اور سوئم آنے والوں کو خصوصی انعام دیے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت کا بہترین ثبوت قوانین پر عمل کرنا ہے۔ ریسٹورنٹس کا قوانین پر عمل کرنا، بہترین، صاف ستھرا اور معیاری کھانا فراہم کرنا ہی قوم کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ مقابلے منعقد کروانے کا مقصد صحت مند معاشرے کی تکمیل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ مقابلے میں شامل ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :