بارش کی وجہ سے جلسہ ختم نہیں ہو گا، شیخ رشید کا ویڈیو پیغام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 اگست 2017 21:47

بارش کی وجہ سے جلسہ ختم نہیں ہو گا، شیخ رشید کا ویڈیو پیغام
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے کارکن جوش ولولے والے ہیں، جلسہ گاہ میں موجو د رہیں گے۔ بارش تھمتے ہی جلسہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ میں لیاقت باغ جلسے میں پہنچ چکا ہوں، بارش کل تک بھی جاری رہی تو جلسہ ختم نہیں ہو گا۔ بارش تھمتے ہی جلسہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔ ہمارے کارکن جوش ولولے والے ہیں، جلسہ گاہ میں موجود رہیں گے۔


متعلقہ عنوان :