کھیلوںسے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین

جہاں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ویران ہونگے، صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوںکا ہونا بے حد ضروری ہے،بالاچ عزیز بلوچ

اتوار 13 اگست 2017 21:40

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ نے کہا کہ کھیلوںسے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ویران ہونگے صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوںکا ہونا بے حد ضروری ہے جبکہ کھیل کے ذریعے ہی منشیات سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے، ڈسٹرکٹ کے عوام انتہائی باشعور ہیں پشین کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو کھیل کی طرف متوجہ کر خوشی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ملیزئی میں 14اگست کی مناسبت سے منعقدہ آل پشین ڈپٹی کمشنر رائفل شوٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی خوشیاں شایاں شان طریقے سے مناتی ہیں ڈسٹرکٹ میں جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر اس طرح کے علاقائی تقاریب میں نوجوانوں کی صلاحیتیں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعام الحق قریشی نے کہا کہ وطن عزیز بیش بہاقربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے آج ملک کے عوام وطن سے اظہار محبت انتہائی پرجوش انداز سے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعام الحق قریشی نے پروگرام میں حصہ لینے والے نشانہ بازوں اور آفیشلز میں انعاما ت اور نقدی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :