حکومت اور اداروں کوسسٹم کو درست کرنے کیلئے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کرپشن اور دہشتگردی کے وائرس کو ختم کرنے کیلئے ملک کے عوام کی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 13 اگست 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کے وائرس کو ختم کرنے کیلئے ملک کے عوام کی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا ،حکومت اور اداروں کوسسٹم درست کرنے کیلئے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،ہم سب کے نزدیک سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے ،مٹھی بھر دہشتگرد اپنی سسکتی زندگی اور خوف میں پاک فوج اور سول سوسائٹی کو نشانہ بنارہے ہیں سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم افسردہ مگر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حوصلے بلند ہیں ،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے بانیان پاکستان کا بچہ بچہ ٹھوس چٹان ثابت ہوگا ،پاکستان بنایا اور پاکستان بچانے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں سروں پر کفن باندھ کر حفاظت کرنے کیلئے تیار ہیں ،ہمارے اسلاف نے پاکستان بنانے کیلئے طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ،اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی بہترین ترقی یافتہ ریاست بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،پاکستان ہمارے لئے سب سے عظیم نعمت ہے اور اس نعمت کا تحفظ کرنا ہمارا قومی اور ایمانی فرض ہے ،دین اسلام کے فلسفے برداشت ،بھائی چارگی ،اخوت اور احترام انسانیت کو فروغ دینا ہوگا،آئین کی بالادستی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو سستا اورفوری انصاف فراہم کیا جائے ،مٹھی بھر دہشتگردبوکھلاہٹ کا شکار ہیں انشاء اللہ آپریشن ردالفساد ان کا مکمل صفایا کردیگا ،پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں ،جلسے ،جلوس اور سمینار منعقد کئے جائیں ،اکابرین پاکستان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر علماء ومعززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان لیاقت علی خان کے دور تک قرضے دینے والا ملک تھا ،استحصالی قوتوں نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہنے کیلئے بنا ہے پاکستان کی حفاظت ہماری نسلیں کرتی رہینگی ،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور محب وطن میں تمیز نہیں کی گئی تو اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں ہمیں پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،نیو جنریشن کو روزگار فراہم اور میرٹ پر نوکریاں دینی ہونگی ،نیو جنریشن ہمارا اثاثہ ہے اس کو آگے لاکر ہی ہم ملک آگے لیجا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :