ْآزادی بڑی نعمت ہے،ہم سب کا نعرہ سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے ، صدر اے پی ایم ایل کراچی

قوم کو عہد کرنا چاہیے ہم سب قائد اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے

اتوار 13 اگست 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدراحمد حسین نے کہا ہے کہ آزادی بڑی نعمت ہے ۔ہم سب کا نعرہ سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے ۔آج پوری قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم سب قائد اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کواپنے بیان میں احمد حسین نے پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی پر پوری قوم کو مبارک دی اور کہا کہ اے پی ایم ایل پوری قوم کے ساتھ آج بھرپور انداز میں جشن آزادی منائے گی اور ضلعی سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

انہوں نے جشن آزادی کے بعد اے پی ایم ایل کراچی میں اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو مذید فعال کرے گی اور ضلع وسطی کے جلسہ کے لیے تاریخ اور مقام کا اعلان کیا جائے گا ۔انہوں نے اے پی ایم ایل کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے سربراہ پرویز مشرف کے اعلان کردہ پاکستانیت کے پیغام کو عام کریں کیونکہ ہم سب کی پہچان صرف پاکستان ہے ۔احمد حسین نے اعلان کیا کہ جشن آزادی کی مناسبت سے اے پی ایل آج (پیر ) کو ریلی نکالے گی ۔جو ضلع غربی سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے گزرے گی اور مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگی ۔