کھیلوںسے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ..
تازہ ترین : 1

کھیلوںسے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ویران ہونگے‘ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوںکا ہونا بے حد ضروری ہے‘ کھیل کے ذریعے ہی منشیات سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ نے کہا کہ کھیلوںسے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ویران ہونگے‘ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوںکا ہونا بے حد ضروری ہے جبکہ کھیل کے ذریعے ہی منشیات سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے، ڈسٹرکٹ کے عوام انتہائی باشعور ہیں پشین کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو کھیل کی طرف متوجہ کرکے خوشی ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ملیزئی میں 14اگست کی مناسبت سے منعقدہ آل پشین ڈپٹی کمشنر رائفل شوٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی خوشیاں شایاں شان طریقے سے مناتی ہیں ڈسٹرکٹ میں جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر اس طرح کے علاقائی تقاریب میں نوجوانوں کی صلاحیتیں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعام الحق قریشی نے کہا کہ وطن عزیز بیش بہاقربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے آج ملک کے عوام وطن سے اظہار محبت انتہائی پرجوش انداز سے کررہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعام الحق قریشی نے پروگرام میں حصہ لینے والے نشانہ بازوں اور آفیشلز میں انعاما ت اور نقدی تقسیم کئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 21:30:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں