وزیراعلیٰ بلوچستان اوروفاقی وزیرکی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں کوئٹہ بم دھماکے ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ بلوچستان اوروفاقی وزیرکی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری اوروفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی، رکن صوبائی اسمبلی میرعاصم کردگیلواورآئی جی پولیس احسن محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ اوروفاقی وزیرداخلہ فرداً فرداً تمام زخمیوں سے ملے اوراُنکی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے زخمیوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کی اوراُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام قوم کی دُعائیں اورنیک تمنائیں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں جو دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ انشاء اللہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم فتح یاب ہونگے اورجلد ملک میں مکمل امن قائم ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 21:30:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں