بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کی مثبت جہد پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچائی گی‘ ملک بھر سے طلبا ء کا کوئٹہ آنا اس بات کی نوید ہے کہ بلوجستان کے حالت بدل چکے ہیں‘ ہم سب مل کے بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھیں گے،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا ’’پروگریسو پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 21:30

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ آف سائنسز میں پروگریسو پاکستان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے سمیت ملک بھر سے کاروان یکجہتی کے سلسلے میں کوئٹہ آنے والے طلباء نے ملی جوش و جذبے سے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد صوبے بھر سے آئے ہوئے طلبا نے اپنے اپنے صوبے کے ترقیاتی پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

طلبا ء کی بریفنگ کے بعد فیڈرل منسٹر وزیر برائے پیٹرولیم میر جام کمال خان، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر انجینئر فاروق احمد بازئی نے شرکا سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سوال و جواب کے سیشن کے دوران طلبا نے مقررین سے سوالات پوچھے۔

آخر میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کی مثبت جہد پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچائی گی‘ ملک بھر سے طلبا ء کا کوئٹہ آنا اس بات کی نوید ہے کہ بلوجستان کے حالت بدل چکے ہیں ہم سب مل کے بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔