پسرور، نہر مرالہ راوی لنک سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

اتوار 13 اگست 2017 21:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)پسرور کے گائوں بھلر کے قریب نہر مرالہ راوی لنک سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،واقعات کے مطابق گزشتہ روز نہر میں نہانے والے نوجوانوں نے ایک نعش کو پانی میں بہتا ہوا دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122کو مطلع کیا جس پر ریسکیو کے جوانوں نے نعش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا تاکہ اس کا پوسٹمارٹم کروایا جاسکے مرنے والے شخص کی عمر 55سال کے قریب ہے اس نے داڑھی رکھی ہوئی ہے جبکہ سر پر بال کم ہیں اور اس کے سر اور چہرے پر خون کے نشانات ہیں ممکنہ طور پر کسی نے قتل کرکے اسے نہر میں بہا دیا تھا مسلسل پانی میں رہنے کی وجہ سے جسم گلنا شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش میونسپل کمیٹی کے حوالے کردی ہے تاکہ تجہیزوتکفین کے بعد امانتاًًسپرد خاک کیا جاسکے ۔