مکان کے کرایہ کے تنازعہ پر6افراد نے ایک شخص کو تشدد کرکے زخمی کردیا

اتوار 13 اگست 2017 21:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) مکان کے کرایہ کے تنازعہ پر6افراد نے ایک شخص کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ میں مکان کے کرایہ کے تنازعہ پر رفیق، کاکا، مشتاق، رفیق عرف پھیکی اور2کس نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور سریئے کے وار کرکے مدعی حبیب اللہ کو زخمی کردیا جسے طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :