18ء میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، چوہدری شجاعت حسین

ہماری پارٹی کو کمزور سمجھنے والے نہ سمجھ ہیں،الیکشن ہوا تو ہماری پارٹی پوری قوت اور طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی

اتوار 13 اگست 2017 21:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) 2018ء میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، ہماری پارٹی کو کمزور سمجھنے والے نہ سمجھ ہیں،ہمارے ساتھ ودسری پارٹیوں کے لوگ مسلسل رابطے میں ہیں،الیکشن ہوا تو ہماری پارٹی پوری قوت اور طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی،ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدرو سابق نائب وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری امتیاز احمد بھلی کی وفات پر اہلخانہ سے اُن کی رہائشگاہ رسولپوربھالیاں میں تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پرسابق صوبائی وزیر میجر طاہر صادق، چوہدری مظہر شکیل بھلی، صدف بٹ سٹی صدر،یوتھ ونگ صدر مرزا مظہر مشتاق ،حسنین بھلی،سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ،حق نواز بھلی، چوہدری یاسر، اکمل چیمہ،ایم این اے رانا شمیم احمد سمیت شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی آپس میں متحد ہو کر پارٹی کی مظبوطی کیلئے کام کریںکیونکہ تمام پارٹیاں اور افراد آپکے ساتھ مل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :