ملی مسلم لیگ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

آج فیصل آباد میں -"استحکام پاکستان کارواں" کا انعقاد کیا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 21:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) جماعة الدعوة کی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ نے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ، ملی مسلم لیگ فیصل آبادکے زیر اہتمام آج 14اگست کو-"استحکام پاکستان کارواں" کا انعقاد کیا جائے گا۔ کارواںضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیرہو گا جہاں بڑی استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی،کانفرنس سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، وکلاء، تاجر،طلباء رہنما خطاب کریں گے۔

ملی مسلم لیگ پاکستان کے جنرل سیکرٹری شیخ فیاض احمد نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے وسیع تر اتحاد قائم کیا جائے گا ۔ ملک و قوم کے مفاد میں سیاسی جدوجہد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ذاتی مفادات کے لیے فکر مند رہنے والے قوم کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔فیصل آباد میںاستحکام پاکستان کارواںکے حوالے سے بھرپور تشہیری مہم بھی چلائی گئی۔

آج 14 اگست کے ’’استحکام پاکستان کارواں‘ سے شہر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ گزشتہ 70سال سے موجود سیاسی خرابیوں کو دور کیے بغیر سیاسی نظام کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔ شیخ فیاض احمدنے کہاکہ ملی مسلم لیگ تمام طبقوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ ملی مسلم لیگ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ خواتین کیلئے باوقار زندگی گزارنے کا مکمل لائحہ عمل پیش کریں گے۔نوجوان نسل کی جانب سب سے زیادہ توجہ دی جائے گی۔ نظریہ پاکستان کو نصاب تعلیم و نظام تعلیم میں شامل کیا جائے گا۔ہم نے پاکستان کا پرچم اٹھایا ہے اوراس کا تحفظ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :