سکردو، سرفہ رنگاہ کا ریلی کے انتظامات مکمل، 150کار ،بائیک اور جیپ ریلی میں شامل ہوںگی ، کمشنر بلتستان

اتوار 13 اگست 2017 21:00

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے کہا ہے کہ سرفہ رنگاہ کا ریلی کے انتظامات مکمل ہیں ،ریلی میں 150کار ،بائیک اور جیپ شامل ہیں۔ سیلاب متاثرین کی ریلیف کا کام جاری ہے بحالی کیلئے نقصانات کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی کیئے 30کلو میٹر کا ٹریک تیار کر لیا گیا ہے اور ٹینٹ ویلج بھی قائم کر لیا گیا ہے جہاں مختلف قسم کے رنگا رنگ ثقافتی ایونٹس بھی ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک میں سوائے میڈیا،کار ڈرائیورز کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کار ڈرائیور نادر مگسی سمیت 210کے قریب ڈرائیور اس مقابلے میں شریک ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی کے ایونٹ سے سکردو کی بین الاقوامی سطح پر شہرت ہوگی جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ایک جامع رپورٹ بنائی جارہی ہے جس سے حقیقی نقصانات کے بارے میں معلومات ہونگی تاہم ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سدپارہ میں واٹر چینل ،ایری گیشن چینل اور حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے LGRDکو ہدایت دی ہیں اور گائوں کے لوگ اس سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی کی موثر میڈیا کوریج کیلئے میڈیا تعاون کرے۔