وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کوئٹہ فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشتگرد وں کے بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام خوف زدہ نہیں ہوں گے، تعزیتی بیان

اتوار 13 اگست 2017 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کوئٹہ فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دہشتگرد وں کے بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام خوف زدہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بروز اتوار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوںکے لواحقین سے ہمدردی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور دہشتگردی کے خاتمہ ہورہاہے اس قسم کے دہشتگردی کے بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

متعلقہ عنوان :