سیاست پیغمبرانہ پیشہ ہے ،چند نام نہاد سیاستدانوں نے اس مقصد پیشے کوبدنام کیا ہے ،ایسی جماعتوں نے مذہب، قومیت کے جذبات کو بھڑکایا عوام سے جھوٹے وعدے کئے جس کی وجہ سے سیاستدانوں پر سے عوام کا اعتماد متذلزل ہوا ہے

ریاستوں کے فیصلے ووٹ کے ذریعے ہوتے ہیں اگر فیصلے درست ہوں تو علاقے تعمیر و ترقی کے منازل طے کرتے ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا بگروٹ روڈ کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سیاست پیغمبرانہ پیشہ ہے دنیا کا سب سے بڑا سیاستدان نبی پاک ﷺ تھے خدمت خلق سیاست کا اصل مقصد ہے چند نام نہاد سیاستدانوں نے اس مقصد پیشے کوبدنام کیا ہے ایسی جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں حکومت کی جنہوں نے مذہب، قومیت کے جذبات کو بھڑکایا عوام سے جھوٹے وعدے کئے جس کی وجہ سے سیاستدانوں پر سے عوام کا اعتماد متذلزل ہوا ہے ریاستوں کے فیصلے ووٹ کے ذریعے ہوتے ہیں اگر فیصلے درست ہوں تو علاقے تعمیر و ترقی کے منازل طے کرتے ہیں اور علاقے میں امن ہوتا ہے، بگروٹ کے عوام نے ماضی میں ایک جماعت کو ووٹ دیا لیکن بگروٹ کے عوام کی احساس محرومی اور پسماندگی دورکرنے کیلئے اس جماعت کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا گیا مذہب کے نام پر ووٹ دینے سے منتخب ہونے والا ممبر جنت نہیں لے جاتا ہمارے دین میں انسانیت کی خدمت کی اہمیت ہے۔

(جاری ہے)

پیسے اور مذہب کا نام استعمال کرنے والے سیاستدانوں کی وجہ سے علاقے کا امن اور ترقی تباہ ہوتا تھا کئی بچوں کے مستقبل تاریک ہوئے اورکئی بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بروز اتوار بگروٹ روڈ کی توسیع اور پختگی کے منصوبے کا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہماری سیاست اتحاد و اتفاق اور نظریے کی سیاست ہے امن ہمارامشن تھا جسے آج شرمندہ تعبیر کیا ہے، گلگت بلتستان کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر ہورہاہے آج بگروٹ اورجگلوٹ جیسے علاقے کسی کیلئے بھی نوگو ایریا نہیں رہے دو سالہ میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ صوبے میں نہیں ہوا ہے حکومتی اقدامات کی وجہ سے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملا ہے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے امن اور ترقی کے اس سفر میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر آپ کو تقسیم کرنے والا آپ کا دوست نہیں بلکہ آپ کا دشمن ہے۔ ہمارے لئے ہر وہ عالم دین قابل احترام ہے جو انسانیت کی خدمت، امن و بھائی چارگی کا درست دیتا ہو مستقل قیام امن کو یقینی بنانے میں آپ کا تعاون چاہئے جوکوئی علاقے کا امن خراب کرنے اور تفرقہ پھیلائے گا اس کا ہم سب نے مل کرمحاسبہ کرنا ہے پسماندگی کیخلاف ہم نے مل کر لڑنا ہے ہم جھوٹے وعدے کرنے والے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں دو سال میں بگروٹ روڈ کی توسیع اور پختگی کا منصوبہ مکمل کیاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے گلگت بلتستان کو ایک ارب روپے دیئے ہیں جو جماعتیں گلگت بلتستان کی عوام کو گمراہ کررہی ہیں ان میں سے ایک کی کے پی کے اور دوسرے کی سندھ میں حکومت ہے وہ جاکر گلگت بلتستان کیلئے منصوبے لے کر آئیں اور وہاں کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافے کروائیں جو انہوں نے کرنا نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائی جائے کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں پانی ، روڈ، سکول سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :