راولپنڈی،آج 14 اگست کومیونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ ..
تازہ ترین : 1

راولپنڈی،آج 14 اگست کومیونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)آج 14 اگست کومیونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جشن آزادی کی سلسلے میںمسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر و میئرراولپنڈی آج بروز سوموار کی صبح 10 بجے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں پرچم کشائی کریں گے،11 بجے ترک کمپنی ’’الباراک،،کے دفتر لیاقت باغ میں جشن آزادی کا کیک کاٹا جائیگا جبکہ رات8 بجے میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔اس موقع پر مقامی تاجر تنظیموں،مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز اور شہریوں کی کثیر تعداد کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/08/2017 - 21:00:42

اپنی رائے کا اظہار کریں