پاکستان ہمارا ملک ہے اس ملک کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قر بانیاں دی ہیں،ایف ..
تازہ ترین : 1

پاکستان ہمارا ملک ہے اس ملک کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قر بانیاں دی ہیں،ایف سی کمانڈنٹ

آج ہم سکون اور آزاد زندگی گزار رہے ہیں یہ انھی کی قربانیوں کی بدولت ہے ، ملک بیرونی سازشوں کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے، محمد عمر شفیع

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)ایف سی پبلک اسکول میں یوم آذادی کے موقع پر تقریب تقریب میں ایف سی کمانڈنٹ محمد عمران شفیع ،رکن صوبائی اسمبلی سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ،ڈپٹی کمشنر چاغی شہک بلوچ ،ایس پی چاغی لطیف بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسی خیل ،قبائلی رہنما وں ملک خدا بخش سیاہ پاد،یوسی صدر چیئرمین سردار وسیم سنجرانی ،سردار غیاث درانی ،عبد القادر نوتیزئی ،برج لال ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کیا ۔

ایف سی پبلک اسکول کے طلباء اور طالبات نے قومی ترانہ اور ٹیبلو پیش کئے اور تقریریں کیئے ۔تقریب سے ایف سی کمانڈنٹ دالبندین محمد عمران شفیع ،وزیر اعلیٰ کے معاون خاص برائے ایکسائز سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا ملک ہے اس ملک کے لیئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قر بانیاں دی ہے آج ہم سکون اور آذاد زندگی گزار رہے ہیں یہ انھی کی قربانیوں کی بدولت ہے آج ہمارے ملک بیرونی سازشوں کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے ہم سب کو ملکر ان دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیئے پاک فوج کا ساتھ دینا ہے کیو نکہ یہ ملک ہے ہم لوگ ہے اور ہم سب پر فرض ہے ہم اپنی ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے اپنی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

تقریب میں تقاریر اور ٹیبلو پیش کرنے والے طلباء اور طالبات میں ایف سی کمانڈنٹ محمد عمران شفیع ،سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی و دیگر نے انعامات تقسیم کیئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 21:00:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں