مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران آج مزار قائد پرحاضری دیں گے
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران آج مزار قائد پرحاضری دیں گے

مسلم لیگ ن کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر 14اگست کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی کی قیادت میں مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران آج دوپہر کو مزار قائد پرحاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ جبکہ اتوار 13اگست کو مسلم لیگ ن کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر 14اگست کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، اس سلسلے میں کورنگی میں کراچی ڈویژن کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیاتھا۔

اس کے علاوہ تمام اضلاع میں مسلم لیگی دفاتر میں چراغاں کیا گیا۔ اور انھیں پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر نے بتایا کہ ہمارے قائد نوازشریف کی ہدایت پر پاکستان کی سترھویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ اور مسلم لیگ ن کی جانب سے 14اگست کی تقریبات کا سلسلہ پورے ہفتہ جاری رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 21:00:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں