سندھ حکومت دبئی سے چلائی جارہی ہے،سمٹ بینک کا سندھ بینک میں انضام صوبے کے مفاد ..
تازہ ترین : 1

سندھ حکومت دبئی سے چلائی جارہی ہے،سمٹ بینک کا سندھ بینک میں انضام صوبے کے مفاد میں نہیں ہے،خرم شیر زمان

یہ سندھ کیپٹوپاورسبسڈینکی طرح قومی خزانہ پرڈکیتی اورمخصوص کاروباری دوستوں کو نوازنے کی ایک اورکوشش ہے، رکن سندھ اسمبلی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئرنائب صدراوررکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت دبئی سے چلائی جارہی ہے،سمٹ بینک کا سندھ بینک میں انضام صوبے کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ یہ سندھ کیپٹوپاورسبسڈینکی طرح قومی خزانہ پرڈکیتی اورمخصوص کاروباری دوستوں کو نوازنے کی ایک اورکوشش ہے۔

اپنے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے سمٹ بینک کو سندھ بینک میں انضام کی کوششوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے سمٹ بینک مسلسل مالی خسارے کا شکارہے اورایسے میں اس پر قومی خزانہ لٹانا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہوگا کیونکہ اس سے سندھ بینک کی حالت بھی سمٹ بینک کی طرح ہوجائے گین اس کے خلاف سندھ اسمبلی سمیت ہرفورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ بینک کے مالی خسارے کا بوجھ سندھ بینک پر ڈالنے سے سندھ بینک کی حالت بھی سمٹ بینک جیسی ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ دبئی سے ملنے والے احکامات کی بجاوری کے بجائے صوبے کے عوام کے مفادات کو پہلے مدنظررکھ کہ قدم اٹھائیں ۔سندھ کے لوگ پہلے ہی کرپشن وبدعنوانی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اوریہاں کے لوگ مزیدبوجھ برداشت نہیں کرسکتے،انہوں نے مزیدکہا کہ کرپٹ وبدعنوانی کے گاڈرفادرزکی سندھ میں بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اورجلد اگلی باری ان ہی کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 21:00:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں