میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،ْماریہ طور

اتوار 13 اگست 2017 21:00

میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،ْماریہ طور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ قومی سکواش سٹار سیاست کے میدان میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہن اور سکواش کی عالمی کھلاڑی ماریہ طور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے سے منسوب خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں غیر سیاسی اور سیاست سے سخت نفرت کرتی ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماریہ طور نے کہاکہ وہ پاکستان کی گندی سیاست میں کبھی قدم نہیں رکھیں گی اور صرف اپنے فلاحی کاموں سے پاکستان کی خدمت کرونگی۔

متعلقہ عنوان :