آصف علی زرداری کی قوم کو 70ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد

عوام خود جمہوریت اور عوام کی فلاح کے لئے وقف کردیں ،ْسابق صدر پاکستان کو کبھی بھی ملائیت کی ریاست نہیں بننے دیں گے ،ْہمارے ذہنوں میں ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کا نظریہ ہونا چاہیے ،ْ بیان

اتوار 13 اگست 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے قوم کو 70ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے عوا م سے کہا ہے کہ وہ خود جمہوریت اور عوام کی فلاح کے لئے وقف کردیں کیونکہ انہی دو نظریوں کے لئے پاکستان وجود میں آیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںآزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ ملک کی بنیادی قدروں کو خطرات درپیش ہیں ۔

آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ چند عناصر کی جانب سے پاکستان کو ملائیت کی ریاست بنانے کی کوششوں کو مستردکر دیں گے اور پاکستان کو کبھی بھی ملائیت کی ریاست نہیں بننے دیں گے۔ ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کا نظریہ ہونا چاہیے اورعوام کی فلاح و بہبود سے ملک کی سلامتی مستحکم ہوگی۔

(جاری ہے)

آج ہم ان تمام لوگوںکو خرج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کی جدوجہد کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور مشکلات برداشت کیں۔

آج ہمارے ملک کوخطرات لاحق ہیں اور کالعدم عسکری تنظیمیں نئے ناموں سے دوبارہ زندہ ہورہی ہیں اور قانون اور نیشنل ایکشن پلان کا کوئی خیال نہیں کیا جا رہاہم آج ان لوگوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عسکریت پسندی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنی جانیں ملک پر نچھاور کیں۔

یہ تمام لوگ ہمارے قومی ہیرو اور ہیروئنیں ہیں۔ دشمن نے یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر حملہ کیا اور ہمارے بہادر فوجی اور شہری شہید ہوئے۔ ہم ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ بزدل دشمن کے خاتمے تک ہم دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ آج اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک جدید، جمہوری، ترقی پسند اور لبرل ملک بنائیں گے جہاں ہر شہری کو آزادی ہوگی اور ترقی اور خوشحالی کے مساوی مواقع میسر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :