پیپلز پارٹی کسی نااہل شخص کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ،ْبلاول بھٹو زر داری

میاں صاحب جرم چھپانے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں ،ْ سربراہ پیپلز پارٹی کی چنیوٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ نہیں ،ْ جمہوریت کے ساتھ ہے ،ْپارلیمنٹ اپنی ٹرم ضرور پوری کرے گی ،ْ گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 21:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی نااہل شخص کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حسن مرتضیٰ شاہ کی رہائشگاہ پر قمر الزمان کائرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے سانحہ کوئٹہ پیش آیا جس پر انتہائی افسوس ہے۔

انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیمیں ن لیگ کی حمایتی ہیں اور سیاسی جماعتیں بنا رہیں ہیں جو کھلم کھلا قانوں کی خلاف ورزی ہے۔اس موقع پر بلاول نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا حکومت میں رہ کر اپوزیشن کرنا عجیب بات ہے اور میاں صاحب کے ڈراموں سے ان کا جرم ہرگز چھپنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے اس لئے پارلیمنٹ اپنی ٹرم ضرور پوری کرے گی۔