پاکستان کے عوام اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، چند مٹھی بھر دہشت گرد ان کے عزم اور ہمت کو کمزور نہیں کرسکتے‘ عبدالجبار خان

اتوار 13 اگست 2017 20:10

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ جب پوری قوم پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش سے منارہی ہے ایسے میں ملک دشمن دہشت گرد بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں لیکن ان عناصر کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، چند مٹھی بھر دہشت گرد عناصر ان کے عزم اور ہمت کو کمزور نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بنانے کیلئے لاکھوں لوگوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اب پاکستان کو بچانے کیلئے محب وطن عوام اور پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں خوشیاں ، خوشحالی ، ترقی کا دور ہوگا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کی یوم آزادی کو بھرپور جوش وخروش سے منائیں اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں۔

متعلقہ عنوان :