نواز شریف سے احتساب کے بجائے انتقام لیا گیا جس سے وہ بڑے لیڈر بن گئے ہیں‘ جاوید ہاشمی

عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں مہرے ہیں، میں نے سازش سے ن لیگ کے رہنمائوں کو آگاہ کیا لیکن ن لیگ کو لگا وہ اقتدار میں ہے کوئی کیا بگاڑے گا ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے ‘ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ووٹ سے ہی مضبوط ہوگا،پریس کانفرنس

اتوار 13 اگست 2017 20:10

نواز شریف سے احتساب کے بجائے انتقام لیا گیا جس سے وہ بڑے لیڈر بن گئے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے احتساب کے بجائے انتقام لیا گیا جس سے وہ بڑے لیڈر بن گئے ہیں‘ عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں مہرے ہیں۔ میں نے سازش سے ن لیگ کے رہنمائوں کو آگاہ کیا لیکن ن لیگ کو لگا کہ وہ اقتدار میں ہیں کوئی کیا بگاڑے گا ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے ‘ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ووٹ سے ہی مضبوط ہوگا۔

اتوار کے روز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے سے مترادف ہے۔ پاکستان ووٹ کی پرچی سے بنا ووٹ سے ہی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری لیڈر نہیں مہرے ہیں۔

(جاری ہے)

احتساب کے بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جارہا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ نواز شری فسے نا انصافی کرو گے تو مظلوم بن کر بڑا لیڈر بن جائے گا۔

ملک میں ظلم ہے ‘ سویلین حکومت کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے۔ نواز شریف کا احتساب ہوتا تو وہ پھنس جاتا لیکن نواز شریف سے انتقام لیا گیا جس سے وہ بڑا لیڈر بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سازش سے مسلم لیگ ن کو آگاہ کردیا تا ن لیگ کو کہہ دیا تھا کہ اپنے معامالت ٹھیک کرلیں لیکن ن لیگ نے کہا کہ ہماری حکومت ہے کوئی ہمارا کیا کرے گا جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں جو بھی سویلین حکومت آتی ہے اسے برداشت نہیں کیا جاتا ‘ میں نے خواجہ سعد رفیق ‘ احسن اقبال ‘ عابد شیر علی اور دیگر ن لیگی رہنمائوں کو سازش سے پہلے آگاہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر نجی ٹی وی چینل پر کس کا کنٹرول ہے سب کو معلوم ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بتا رہا ہوں کہ تحریک انصاف کو سازشوں کا تانا بانا ہے۔ میں نے خود اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھا ہے میرے سامنے سازشوں کے منصوبے بنائے جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی تحریک انصاف کی صدارت نہیں مانگی۔ عمران خان نے منتیں کرکے مجھے تحریک انصاف کی صدارت دی۔ انہوں نے کہاکہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ نواز شریف مقبول لیڈر ہے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ آرٹیکل 62 ‘ 63 ملکی مفاد میں نہیں ایک آمر نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے یہ آرٹیکل آئین میں شامل کیا تھا۔