لاڑکانہ میں رائس کینال میں خاتون کی لاش برآمد

اتوار 13 اگست 2017 20:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) لاڑکانہ شہر کے لاہوری ریگیولیٹر برج کے قریب رائیس کینال میں خاتون کی لاش کو دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر خاتون کی لاش کو باہر نکال کر تھانہ سول لائین منتقل کردیا جہاں خاتون کے ورثا پرویز دایو اور دیگر نے پہنچ کی لاش کی شناخت قمرالنسا زوجہ عبدالستار جوکھیو کے نام سے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خاتون کے بیٹے عبدالحفیظ نے بتایا کہ ہم حسینی کالونی کے رہائشی ہے میری والدہ کی ذہنی توازن درست نہیں جو گذشتہ صبح گھر سے نکلی تھی جسے مختلف علاقوں میں تلاش کی لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا ہے اب اس کی لاش رائیس کینال سے نکالی گئی ہے۔ دوسری جانب شناخت کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جنہوں نے تدفین کے بعد آبائی قبرستان میں لاش دفنادی۔