کراچی میں 70واں یوم آزادی( آج)بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،قیام امن، ترقی وخوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعائوں سے کیا جائیگا مزار قائد پر صبح پرچم کشائی اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوگی جس میں گورنر سندھ وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزرااور مسلح افواج کے نمائندے شرکت کریں گے قائد اعظم محمد علی جناح کی پر قبر پر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے جشن ازادی کے موقع پر سرکاری دفاتروں سمیت سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیمیں اپنے پنے دفاتر میں پرچم کشائی کرینگی سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتیں یوم آزادی کی مناسبت سے شہر میں ریلیاں نکالیںگی جبکہ فلاحی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی

اتوار 13 اگست 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ملک بھر کی طرح کراچی میںبھی 70واں یوم آزادی آج (پیر)کو بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،قیام امن، ترقی وخوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعائوں سے کیا جائیگا،21توپوں کی سلامی دی جائے گیا،مزار قائد پر صبح پرچم کشائی اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوگی جس میں گورنر سندھ وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزرااور مسلح افواج کے نمائندے شرکت کریں گے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی پر قبر پر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔

پرچم کشائی اور گارڈذ کی تبدیلی کے بعد سیاسی و مذہبی قائدین، سماجی ، ادبی شخصیات، تاجر براداری اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے اور عام شہریوں کی کثیر تعداد بابائے قوم کے مزار قائد پر حاضری دے گی ۔

(جاری ہے)

جشن ازادی کے موقع پر سرکاری دفاتروں سمیت سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیمیں اپنے پنے دفاتر میں پرچم کشائی کرینگی، سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتیں یوم آزادی کی مناسبت سے شہر میں ریلیاں نکالیںگی جبکہ فلاحی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی ۔

جشن آزادی کے حوالے سے کراچی کی سرکاری و نجی عمارتوں ،شاہراں ،گلی محلوں اور اہم مقامات کو قومی پرچم ،سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے ،نوجوانوںاور بچوں میں آزادی کا جشن منانے کا جوش و خروش اور ملک سے اپنی والہانہ محبت کے اظہار کا جذبہ اور بڑھ گیا ہے ۔چودہ اگست کی مناسبت سے شہر بھر میں جگہ جگہ سڑکوں ، فٹ پاتھوں پر اسٹالز سجے ہوئے ہیں جہاں جھنڈیوں، بیجز، ہینڈ بینڈز،ہیئر بینڈز، بچیوں کے لیے ٹاپس،بالیاں، سفید و سبز ٹی شرٹس، قومی پرچم دستیاب ہیں اور ایکو سانڈ سسٹم نصب کیا ہوا جس میں اونچی آواز میں ملی نغمے چلائے جارہے ہیں ،شہریوں نے اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لگائے ہوئے ہیں ۔

کراچی میں اتوار اور پیر کی شب جشن آزادی منانے کا آغاز ہوگیا، بیشتر علاقوں میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا، ملی نغمے چلائے گئے ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص بھی کیا جس کے بعد منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پرریلیوں کی شکل میں نکل آئے اور آزادی کا جشن منایا۔اتوار کو تعطیل کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایک روز قبل ہفتہ کو جشن آزادی کی تقریبا ت کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ نے پرچم کشا ئی کی جبکہ طلبانے ملی نغمے گائے، تھیٹرپیش کیے ،کوئز پروگراموں او ر بحث و مباحثہ میں بھی حصہ لیا۔

امن و امان کی صورتحال بہتر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کی کامیابی کی وجہ سے بھی شہریوں میں جشن آزادی منانے کا جوش و خروش دیدنی ہے ، یوم آزادی کی اس خوشی میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ،کھارادر میں واقع بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔یوم آزادی کے حوالے سے ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سفاری پارک سے مزار قائد تک آزادی کارواں نکلاجائیگاجس سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما خطاب کرینگے ،پاکستان عوامی تحریک لیاقت آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالی گی، جامعہ بنوریہ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جس کے بعد طلباٹیبلو اور ترانے پیش کریں گے ۔

شہر میں آزادی کے جشن آزاد ی کی تقریبات دن بھر جاری رہیں گی۔