ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ صوبن گلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو قتل کردیا

اتوار 13 اگست 2017 20:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ صوبن گلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو قتل کردیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔صوبن گلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بنارس نامی شخص کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وقوعہ کی اطلا ع پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورنعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہے۔مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔