کینیا ،ْصدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی

مبینہ طور پر پولیس فائرنگ سے ہونے والے ان ہلاکتوں کی آزاد انہ چھان بین کی جائے ،ْایمنسی انٹر نیشنل کا مطالبہ

اتوار 13 اگست 2017 19:41

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے ان انتخابات کے حتمی نتائج گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے ،ْجسے اپوزیشن نے مسترد کر دیا ہے ان نتائج کے سامنے آتے ہی نیروبی میں اپوزیشن رہنما رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے مظاہرے شروع کر دئیے جو جلد ہی پرتشدد ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز اور ان مظاہرین کے مابین ہفتہ کو بھی جھڑپیں جاری رہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ مبینہ طور پر پولیس فائرنگ سے ہونے والے ان ہلاکتوں کی آزادانہ چھان بین کی جائے۔

متعلقہ عنوان :