ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی پابندیوں کے رد عمل میں ملک کے میزائل پروگرام کے فنڈز میں 520 ملین ڈالر اضافے کا فیصلہ

اتوار 13 اگست 2017 19:41

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی پابندیوں کے رد عمل میں ملک کے میزائل پروگرام کے فنڈز میں 520 ملین ڈالر اضافے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنے میزائل پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کردیا ،ْایرانی پارلیمنٹ نے پروگرام کیلئے 520 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فنڈ میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کہا کہ امریکا کو علم ہونا چاہئے کہ اس کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پرایران کا یہ پہلا ردعمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نیایران پر میزائل پروگرام کی وجہ سے پابندیاں عائد کی تھیں اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کو ایران کی سرگرمیوں پر خدشات ہیں اور یہ سرگرمیاں خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد گروپس کی حمایت کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :