دعوے سے زیادہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کویقینی بنایا گیا ہے ،سردار در محمد ناصر

اتوار 13 اگست 2017 19:41

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) صوبائی مشیر برائے صنعت و تجارت سردار درمحمد ناصر دکی کو ضلع کا درجہ دینے کے بعد پہلی مرتبہ جب دکی پہنچے تو علاقے کے قبائلی معتبرین مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں شہر پہنچادیاگیا اس موقع پر کارکنوں نے سردار درمحمد ناصر اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت میں زبردست نعرہ بازی کی اس موقع پر سردار درمحمد ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے بنیادی مسائل حل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ انتخابات کے موقع پر جو وعدے کیے تھے آج اللہ تعالیٰ کی فضل اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے کوششوں کا نتیجہ ہے جس پرمیں علاقے کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ علاقے میں گزشتہ چار سال کے دوران ترقیاتی کام کیے ان کی50سالوں میں مثال نہیں ہے انہوں نے کہاکہ میں ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور سیاسی طریقے سے عوام کی خدمت عبادت سمجھتا ہوں انہوں نے کہاکہ بعض لوگ کام سے زیادہ وعدے اور دعوے کرتے ہیں لیکن ہم دعوے سے زیادہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ دکی میں ترقیاتی حوالے سے احتساب ادارے میڈیا تمام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دکی آکر علاقے کی ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں ہر تعاون اور احتساب کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہاکہ میں آج دکی کو ضلع اور جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آج جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔