سبی میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری

اتوار 13 اگست 2017 19:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)ملک بھر کی طرح سبی میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں شہید علمدار ایف سی پبلک اسکول میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس تھیں جبکہ اعزازی مہمان کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ تھے تقریب میں معروف قانون دان عنایت اللہ مرغزانی ، جان محمد خجک کے علاوہ والدین طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز حمد ونعت سے ہوا کمانڈنٹ و بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ودیگر نے خطابات کرتے ہوئے آزادی کے ھوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے مملکت خدادا کے حصول کیلئے ہمارے بزوگوں نے بڑی قربانیاں دی ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیںزندہ قومیں اپنی آزادی کے دن کو شایان شان انداز سے مناتی ہیں ہم آزاد قوم ہیں اپنے وطن کی سلامتی کیلئے مل جل کرکام کریں نے مقررین نے کہا کہ آج کے دن جس جوش وجذبے سے طلباء وطالبات نے ملی نغمے تقاریر کئے ہمیں امید ہے کہ آنے والی نسل پاکستان کو خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ سچے پاکستانی ہیں ہمیں اپنے ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے مقررین نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ محنت لگن سے تعلیم حاصل کرنے قوم کو درست سمت میں لے جائیں گے تعلیم حاصل کرکے دنیا کے ہر میدان میں کامیابی سے ملک وقوم کی حفاظت کریں گے ا س موقع پر ایف سی پبلک اسکول کے بچیوں بچوں نے ملی نغمے ٹیبلوز اور جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریر کرکے تقریبات کو چار چاند لگاڈالے۔