اگست ہمیں جذبے اور قربانی کا درس دیتاہے ،میر اسماعیل لہڑی

وطن پاکستان کے خاطر شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،بیان

اتوار 13 اگست 2017 19:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر رہنماؤں میر اسماعیل لہڑی، سردار خادم حسین وردگ، نوابزادہ امین اللہ رئیسانی، عبدالباری بڑیچ ، ڈاکٹر منیر بلوچ، نوابزادہ شریف جوگیزئی چوہدری شبیر و دیگر نے کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز ، ایف سی کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے پاک فوج اور ایف سی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے گزشتہ روز والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سفاک دہشتگردوں نے بے گناہ شہریوں اور وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ایف سی کے جوانوں کو نشانہ بنایا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان تحریک انصاف اور پوری پاکستانی قوم پاکستان آرمی اور ایف سی کے ساتھ ہے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہچایا جائے بیان میں مزید کہا گیا کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہمیں پاکستان سے تجدید وفا کا درس دیتا ہے پاکستان حاصل کرنے کے لئیے ہمیں لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینی پڑی 14 اگست ہمیں جذبے اور قربانی کا درس دیتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ دشمن اپنے ناکام عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگاجو لوگ پاکستان میں خوف و دہشت پھیلانا چاہتے ہیں ہم انہیں بتانا چاہتے ہیںکہ ہمارے حوصلے بلند ہیںاور ملک کا ایک ایک شخص پاکستان پر اپنی جان قربان کرنے کے لئیے حاضر ہے اس وقت صوبے میں سوگ کی فضا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اس خوف کی فضا کے بت کو توڑیں گے اور شان و شایان طریقے سے پورے صوبے میں جشن آزادی پاکستان منایا جائے گا اس سلسلے میں تمام ضلعی دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریبات اور پاکستان زندہ باد ریلیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :