لورلائی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاںبحق ، تین افراد زخمی

اتوار 13 اگست 2017 19:41

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) دکی کے علاقے کلی بگٹ میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار پیر محمد ولد اختر محمد سکنہ لونی دیوار سے ٹکرانے کے باعث موقع پر جاںبحق ہو گئے ، اسی طرح ایک اور واقعے میں دکی کے مقامی کوئلے کان میں زیریلی گیس بھرنے سے دو کانکن پھنس گئے ہے ایک کانکن گلبدین کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسرے کے تلاش کے لئے امدادی کاروائی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور واقع میں دکی کے کلی ملا شاہو میں محنت مزدوری کرنے والے نوجوان عبدالرحمان ولد سیف اللہ سکنہ ٹھٹی ناصران لورالائی کو زیریلے سانپ کے ڈسنے سے بیوش ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جسکی حالات خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :