ویں یوم آزادی کے موقع پر عزت مآب گورنر پنجاب کا پیغام

اتوار 13 اگست 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان خالق کائنات کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس میں بسنے والے ہر پاکستانی کو اس کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور یہ دن اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد ، یگانگہت، باہمی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کرہی کیا جاسکتا ہے، اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی سمیت تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے بالخصوص نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اقبالؒ کے پیغام ’’ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ‘‘ اور بابائے قوم کے فرمان ’’ایمان،اتحاد اور تنظیم‘‘ پر عمل پیرا ہو کر خود کو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے وقف کردیں۔

متعلقہ عنوان :