نئے بل کے بعد اگر نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 13 اگست 2017 19:41

نئے بل کے بعد اگر نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں ..
ْنوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے بل کے بعد اگر نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نوشہروفیروز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گا تاہم نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کرسکتا جبکہ اگر نیب صوبائی اداروں میں مداخلت کرے گا تو ہم کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج نواز شریف کا حق ہے تاہم انہیں صبر سے کام لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :