ایٹمی پاکستان عالم اسلام کا فخر ہے، پیر اعجاز ہاشمی

اتوار 13 اگست 2017 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے،جس کے لئے پاکستان بنایا گیا تھا۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے،اسلامی نظام کے نفاذ کے مطالبے کا مطلب اقلیتوں سے نفرت نہیں۔ دین محمد ی انسانیت کااحترام سکھاتا ہے۔

مگر افسوس یہاں سرمایہ دارانہ نظام نے یہودی مفادات کا تحفظ کیا اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کا راستہ روکنے کی کوششیں کی گئیں۔ اسی لئے عوام حقیقی آزادی کے ثمرات سے مستفید نہیں ہوسکے۔یوم آزادی کے موقع پراپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وطن عزیز بے پناہ قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ، مگر آنے والے حکمرانوں نے اس کے قیام کے مقاصد کو بھلا دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ برصغیر میں ہندووں نے مسلمانوں کاجینا دو بھر کردیا تھا، جو اکثریت کے بل بوتے پر خود کو اعلیٰ نسل سمجھتے اور باقی مذاہب کے پیروکاروں، خصوصاً مسلمانوں سے نفرت کرتے تھے۔نفرت کی انتہا یہ تھی کہ ٹرینوں میں پانی بھی ہندو اور مسلمانوں کے لئے علیحدہ تھا ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی ایسی شمع روشن کی کہ 1940ء کی قرارداد پاکستان کے بعد صرف 7۔

سال کی محنت سے علیحدہ وطن حاصل کرلیا گیا ، جو کہ آج ایٹمی قوت اور عالم اسلام کا فخر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی، فرقہ واریت ، کفر اور شرک کے فتووں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ قائد اعظم کی قیادت میں سب متحد تھے، مگر آج سیاسی ، مذہبی جماعتوں میں نااتفاقی کے باعث حالات خراب ہوچکے ہیں۔مارشل لاوںکے ذریعے پارلیمانی جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا گیا، جوکہ قیام پاکستان کے مقاصد کے خلاف ہے۔پیر اعجا زہاشمی نے کہا کہ اسلام کے نفاذ کی جدوجہد کرکے قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرنا ہر مسلمان اور پاکستانی پر فرض ہے،کیونکہ اسلام کسی بھی مذہب سے نفرت نہیں سکھاتا ، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ۔ہمیں متحد ہوکر ملکی ترقی کے ساتھ وطن عزیز کا تحفظ بھی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :