کاسا توانائی منصوبے پر دو کنورٹر اسٹیشن لگانے کیلئے ٹیکنیکل بولی رواں ہفتے لگائی جائے گی

پانچ سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے کاغذات جمع کروا دئیے ایک کنورٹر اسٹیشن پاکستان ، دوسرا تاجکستان میں لگایا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) کاسا ( وسطی ایشیاء ،جنوبی ایشیا) توانائی منصوبے پر دو کنورٹر اسٹیشن لگانے کیلئے ٹیکنیکل بولی رواں ہفتے لگائی جائے گی‘ بولی میں پانچ سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں جن میں النوم فرانس‘ جی ای یونائیٹڈ سٹیٹ‘ سیمنز جرمنی‘ اے بی بی سوئٹزرلینڈ بھی شامل ہیں ،منصوبے کے تحت دو کنورٹر اسٹیشن لگائے جائینگے ایک کنورٹر اسٹیشن پاکستان میں جبکہ دوسرا تاجکستان میں لگایا جائے گا منصوبے پر تحفظات کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن کی بولی میں صرف ایک چینی کمپنی نے حصہ لیا تھا جس کے تحت 750 کلومیٹر کی طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اس میں سے 16 فیصد تاجکستان میں 75 فیصد افغانستان میں اور 9 فیصد پاکستان سے گزرے گی منصوبے میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ابتدائی طور پر 35 ملین ڈالر کی رقم دے گا اس امداد کو مزید بھی بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام سست روی کا شکار تھا لیکن اس پر اب جلد کام شروع ہوجائے گا پہلے ٹرانسمیشن لائن انڈر گرائونڈ لانے کا منصوبہ تھا تاکہ ٹرانسمیشن لائنوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکے لیکن پاکستان نے اند‘ر گرائونڈ ٹرانسمیشن لائن کے پلان کو قبول نہیں کیا اور اب یہ اوپن ٹرانسمیشن لائن ہوگی منصوبے پر افغانستان نے 350 میگاواٹ بجلی حاصل کرنا تھی لیکن افغان حکام نے کہا ہے کہ ابھی ان کو بجلی کی ضرورت نہیں ہے تاہم اس منصوبے کا حصہ دار ہوگا جب ان کو بجلی ضرورت ہوئی تو وہ بجلی حاصل کرنا شروع کردے گا اور افغانستان کے کوٹے کی بجلی بھی پاکستان کو ملے گی نیپرا نے کاسا 1000 پر 9.41 روپے پر یونٹ ٹیرف بھی منظور کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق کنورٹر اسٹیشن لگانے کیلئے کمپنیاں تیار ہیں اور جس کی بولی اچھی ہوگی اس کو ٹھیکہ دیا جائے گا بولی کا آغاز آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :