کوہاٹ، پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات واسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،2 سمگلروں گاڑی سمیت گرفتار

اتوار 13 اگست 2017 19:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) کوہاٹ استرزئی پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو سمگلروں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے،اسلحہ و منشیات علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ سمگل کیا جارہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ استرزئی عبدالرئوف نے ایک اطلاع پر کامیاب اور مئوثر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ سے اورکزئی ایجنسی کے موضع سپاہ جانے والے خفیہ راستے پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس اثناء میں علاقہ غیر اوقکزئی ایجنسی سے کوہاٹ شہر اآنے والی ایک مشکوک موٹر کار نمبر کراچی H-5769کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا ۔

پولیس نے تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی مجوموعی طور پر ساڑھے چودہ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ایک کلوشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کرکے گاڑی میں سوار اسلحہ و منشیات کے دو قبائلی سمگلروں ساجن علی ولد تراب علی اور عمران علی ولد عناب علی کو موٹر کار سمیت حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار دونوں سمگلروں کو تھانہ استرزئی منتقل کردیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے زیر حراست دونوں سمگلروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش میںبھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ شہر سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔گرفتار سمگلروں کو آج عدالت کے سامنے پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :