نوازشریف کا اگلا پڑائو جنوبی پنجاب،سابق وزیراعظم 16اگست کو لاہور سے فیصل آباد ،ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا سفر کریں گے،اعلان آج متوقع،،،ذرائع،، جنوبی پنجاب میں سابق وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع ،رانا ثناء اللہ سمیت لیگی رہنمائوں نے بھی نوازشریف کے اگلے پڑاو کی تصدیق کردی

نوازشریف کا قافلہ رکنے والا نہیں ہے ،نوازشریف کا اگلا پڑائو فیصل آباد،ملتان اور ڈیرہ غازی خا ن کی طرف ہوگا،رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو میاں نوازشریف کی ہرکال پر لبیک کہیں گے،جنوبی پنجاب کے لاکھوں کارکنان قائد میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے تیار ہیں،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن)سمیع اللہ چوہدری کی آئی این پی سے بات چیت

اتوار 13 اگست 2017 19:30

نوازشریف کا اگلا پڑائو جنوبی پنجاب،سابق وزیراعظم 16اگست کو لاہور سے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا اگلا پڑائو جنوبی پنجاب ہوگا،سابق وزیراعظم 16اگست کو اپنی تحریک کے اگلے مرحلے میں لاہور سے جنوبی پنجاب کا سفر کریں گے،مسلم لیگ (ن)جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے سابق وزیراعظم میا ں نوازشریف کے استقبال کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں،مسلم لیگ(ن)کے مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ مشن کی کامیابی کے بعد اگلا سفرجنوبی پنجاب کی طرف کریں گے۔

سابق وزیراعظم 16اگست کو لاہور سے براستہ فیصل آباد ،ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا رخ کریں گے،ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کی طرف سے آج 14اگست کو اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن)کے سینئرراہنمائوں نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد میاں نوازشریف اپنی تحریک کا اگلارخ جنوبی پنجاب کی طرف کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا بھی کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کا قافلہ رکنے والا نہیں ہے ،نوازشریف کا اگلا پڑائو فیصل آباد،ملتان اور ڈیرہ غازی خا ن کی طرف ہوگا۔رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد آئین کے تابع ہے۔دریں اثناء میاں نوازشریف کے اگلے پڑائو کی اطلاعات ملتے ہی مسلم لیگ(ن)جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کا جب بھی اشارہ ملا ،ہم ان کی ہرکال پر لبیک کہیں گے،ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 16اگست کو لاہور سے فیصل آباد ،ملتان اور ڈیرہ غازی کا رخ کریں گے تاہم ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا۔میاں نوازشریف جب بھی جنوبی پنجاب کارخ کریں گے ،انتہائی مختصرنوٹس پر جنوبی پنجاب سے لاکھوں کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے۔جنوبی پنجاب کے لاکھوں کارکنان میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔