ْپارلیمنٹ ہائوس میں پرچم کشائی کی قومی تقریب سے صدراور چین کے نائب وزیراعظم خطاب کریں گے

تقریب کا آغاز(آج ) صبح8:15بجے ہوگا، یوم آزادی کی تقریب کے پروگرام کی تفصیلات جاری

اتوار 13 اگست 2017 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پارلیمنٹ ہائوس میں پرچم کشائی کی قومی تقریب سے صدر پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم خطاب کریں گے ،تفصیلات جاری کردی گئیں ، تقریب کا آغاز صبح8:15بجے ہوگا ۔آج پارلیمنٹ ہائوس کے وسیع احاطے میں ہونے والی یوم آزادی کی قومی تقریب کے پروگرام کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔

جاری پروگرام کے مطابق مہمان 8:15بجے اپنی نشستیں سنبھال لیں گے ، 8:40منٹ پر داخلہ بند کردیا جائے گا ۔ 8:55منٹ پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی اور عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم پہنچیں گے ۔ 8:57منٹ پر صدر پاکستان کی آمد ہوگی ۔ وزیراعظم صدر کا استقبال کریں گے ۔ 9:00بجے صدر ،وزیراعظم اور چین کے نائب وزیراعظم مل کر پرچم کشائی کریں گے اور تمام حاضرین مل کر قومی ترانہ گائیں گے ۔

(جاری ہے)

9:08منٹ پر تلاوت قرآن پاک بمعائے ترجمہ ہوگی ۔ 9:15بجے نعت رسول مقبولﷺ پڑھی جائے گی ۔ 9بجکر 22منٹ پر نائب وزیراعظم عوامی جمہوریہ چین ، 9بجکر37منٹ پر صدر پاکستان قوم سے خطاب کریں گے ۔ 9بجکر 51منٹ پر سول پرفارمنس ہوگی ۔ 9بجکر55منٹ پر قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قومی نغمے گائے جائیں گے ۔ 10بجکر6منٹ پر قومی ترانہ گایا جائے گا ۔ 10بجکر9منٹ پر صدر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم چین کے موسیقاروں ، ملی نغمے گانے والے بچوں اور مہمانان سے ملاقات کریں گے ۔ 10بجکر16منٹ پر صدر ،وزیراعظم اور چین کے نائب وزیراعظم کی پنڈال سے روانگی ہوگی ۔ پروگرام کیساتھ ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :