قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے بعد جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

رواں ہفتے آئینی معاملات پر حکومت اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کا قوی امکان ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس بارے میں چیدہ چیدہ سیاسی جماعتوں سے براہ راست رابطہ کریں گے

اتوار 13 اگست 2017 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معمولی طور پر ایک ہفتے تک ملتوی رہنے کے بعد اس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا رواں ہفتے آئینی معاملات پر حکومت اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کا قوی امکان ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس بارے میں چیدہ چیدہ سیاسی جماعتوں سے براہ راست رابطہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

، قومی اسمبلی میں کورم پورا رہنے میں حکومتی ناکامی پر اجلاس گزشتہ جمعرات کو 17اگست تک ملتوی کردیا گیا تھا ، پارلیمانی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی رہے گی ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا ، جمعرات کو آئینی معاملات پر پارلیمنٹ ہائوس میں آئین اور قوانین میں ترامیم کیلئے چیدہ چیدہ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا قوی امکان ہے ۔

یہ ترامیم جمہوری اداروں کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے لائی جا رہی ہیں ۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کو ایک موثر ادارہ بنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی طرف سے پیش تجاویز کی گزشتہ شب لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش وزیراعظم محمد نوازشریف بھی حمایت کر چکے ہیں ۔ر واں ہفتے ان معاملات میں اہم پیش رفت متوقع ہے ۔