سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق میں (کل )لاپتہ افراد بالخصوص سندھ میں شہریوں کو غائب کرنے کے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا جائے گا ،خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ کے بل پر بھی غور ہوگا ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں خواتین کیساتھ زیادتیوں کے واقعات کی رپورٹس بھی طلب کر لی گئیں

اتوار 13 اگست 2017 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق میں کل(منگل کو)لاپتہ افراد بالخصوص سندھ میں شہریوں کو غائب کرنے کے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا جائے گا ،خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ کے بل پر بھی غور ہوگا ، اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں خواتین کیساتھ زیادتیوں کے واقعات کی رپورٹس بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔ پنجاب حکومت سے قصور میں ایک بچی کیساتھ زیادتی کے حالیہ کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پیش رفت رپورٹ مانگ لی گئی ہے ۔ صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے واقعات کا بھی کمیٹی نے نوٹس لیا ہے ۔ کمیٹی ذرائع ابلاغ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سلسلے میں اپنی سفارشات جاری کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :