یوم آزادی گرلز باسکٹ بال میچ آج آرام باغ کورٹ پر کھیلا جائیگا
تازہ ترین : 1

یوم آزادی گرلز باسکٹ بال میچ آج آرام باغ کورٹ پر کھیلا جائیگا

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید الیون اور مادر ملت فاطمہ جناح الیون مد مقابل ہوں گی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی گرلز باسکٹ بال میچ جو کہ (آج) 14اگست کی شام 5بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید الیون اور مادر ملت فاطمہ جناح الیون کے مابین کھیلا جائیگا ،میچ کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم سید خالد شاہ ہونگے جبکہ صدارت معروف ٹی وی اینکر نادرہ مشتاق کریں گی۔

اس موقع پر شائقین میں قومی پرچم اور تحائف پیش کیئے جائینگے ۔میچ آرگنائزر ذعیمہ طارق نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے تما م کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ(آج) 4بجے کورٹ پرپروفیسر آمنہ مختار اور فرخندہ فصیح کو رپورٹ کریں کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں عائشہ ظہیر ،ربا معاذ ،اقراء ظہیر ،انعم خان ،ارمین ،درخشاں ،مریم شبیر ،نازیہ جمال الدین ،انعم عصراء،اقصاء ،سونیا خان ،رخسار ،ثناء،اقراء ،منزہ ،عروسہ ،رمیسااور نادیہ شامل ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 19:20:58

اپنی رائے کا اظہار کریں