پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت جشن آزادی کی مرکزی تقریب( آج) شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی

اتوار 13 اگست 2017 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کپ یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب (آج) 14اگست کو شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں صبح 11بجے کیک کاٹ کر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حاجی غلام محمد خان نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول مورخہ 15تا 18اگست تک شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :