عمرکوٹ ضلع میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اتوار 13 اگست 2017 19:20

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) عمرکوٹ ضلع میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے آج قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق ضلع عمرکوٹ کے زیراہتمام تھر بازار سے پریس کلب تک جشن آزادی کی بڑی ریلی عمرکوٹ ضلع کے چیرمین حاجی مجیب کے کے کی زیرقیادت نکالی گئی پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مجیب کے کے ،شوکت ادیپوری،ابامن مھشیوری،کرشن سوتھر،اور دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں شہدا کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے دو قومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے پاکستان کی بقا وسلامتی کے لیے ھم ہا قسم کے قربانی دینے کے لیے تیار ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہے آزادی ایک عظیم نعمت ہے قومی کمشن برائے بین المذاہب ھم آہنگی وانسانی حقوق ضلع عمرکوٹ کے رہنماں حاجی مجیب کیکے شوکت ادیپوری ،عمران قریشی ،اور کرشن سوتھر،ابامن مھشیوری، اختر شاد،سمیت دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے آج ھم اپنا جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منا رہے ہیں وطن عزیز کی سلامتی وبقا کیلیے ھم اپنا تم من دھن قربان کرنے کے لیے ہروقت تیار ہے اس عزم کا اظہار جذبہ حب الوطنی ہے ریلی میں شریک مقررین نے اس موقع پر پاک افواج کے شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے رہنماں نے کہا کہ پاک افواج وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنی قربانیاں دے رہی ہے پوری قوم متحد ہے جشن آزادی کی اس ریلی میں اقلیتی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک اقلیتی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے ھم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے ریلی سے بھگوان داس لوہانہ ،اظہر شاہ ،ناصر ، اور ناھید حسین خٹک ریحان شبیر اتم سنگراسی ٹیکم داس وغیرہ نے خطاب کیا ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔