جیکب آباد، آر ایس پی این کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام کاانعقاد

اتوار 13 اگست 2017 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) آر ایس پی این کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام کاانعقاد تفصیلات کے مطابق آر ایس پی این سرسوکی جانب سے ضلع جیکب آبادمیں تعلیم کی بہتری کے متعلق پروجیکٹ میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے ممبران کو دوروزہ تربیت کاآغاز کیاگیا جس کے مہمان خاص رکن ضلع کونسل میر محسن خان سرکی تھے جبکہ پروجیکٹ مینیجر حمیرا حسن نے خطاب میں کہاکہ تربیت لینے والے اپنے علاقوںمیں 5سے 16سال کے بچوں کو اسکول میں داخل کرائیںتاکہ ان کا مستقبل روشن ہو اوراپنے اسکول کے مسائل کی نشاندہی کریں اوربالا حکام سے گزارش کر یں تاکہ وہ بروقت ان اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تقریب سے احمدسمیجو ،نعمت اللہ شیخ ،حب کلہوڑو ،رضوان شاہ ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :